جمعہ 26 نومبر 2021 - 06:00
آسٹریلیا نے اپنی اسرائیل نوازی ثابت کر دی، حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

حوزہ / آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے حزب اللہ لبنان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے حزب اللہ لبنان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ البتہ آسٹریلوی حکام کا حزب اللہ کی عسکری اور سیاسی قیادت کو دہشت گرد قرار دینا ایسا دعویٰ ہے کہ جس کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کی آسٹریلیا میں کسی قسم کی بھی سرگرمیاں نہیں ہیں اور آسٹریلیا نے یہ قدم صرف امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha